22 جون، 2015، 4:16 AM

اردوغان کی اتحادی حکومت تشکیل دینے پر تاکید

اردوغان کی اتحادی حکومت تشکیل دینے پر تاکید

ترکی کے صدر نے ہمسایہ ممالک میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترکی میں جلد از جلد اتحادی حکومت تشکیل دینے پر زوردیا ہے ترکی شام میں داعش اور النصرہ دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر نے ہمسایہ ممالک میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترکی میں جلد از جلد اتحادی حکومت تشکیل دینے پر زوردیا ہے ترکی شام میں داعش اور النصرہ دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکی کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت عدالت و توسعہ کو اکثریت حاصل نہ ہوسکی جس کے بعد ترکی میں اتحادی حکومت کی تشکیل ناگزير ہوگئی ہے ترکی کے پارلیمانی نمائندے منگل کو حلف اٹھائيں گے اور اس کے بعد ترکی کے صدر اردوغان حزب عدالت و توسعہ کے سربراہ کو حکومت سازی کے لئے مامور کریں گے  اور وہ 45 دن میں حکومت تشکیل دینے کے پابند ہوں گے اگر اس مدت میں اتحادی حکومت نہ بنی تو پھر ترکی میں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں گے۔

News ID 1856042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha